
صدر آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ کو نشان امتیاز کے اعزاز سے نوازا ہے۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرادری، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
