
رواں سال پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم دس ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیا جا ئے گا۔ یہ بات چین میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے چینی دارلحکوت میں معنقدہ ایک سرمایہ کاری فورم سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔
ان نے کہنا تھا کہ ستمبر دوہزار گیارہ میں پاک چین تجارتی حجم آٹھ ارب سات کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا جس کے باعث سال کے آخر تک ہم اپنے ہدف دس ارب ڈالر تک با آسانی پہنچ جا ئیں گے۔
