گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خد مت ہے ۔ہم نے اپنے پا نچ سالہ پنجاب کے ترقیاتی دور میں عوام کو بنیا دی سہولیات اور روزگار کے بے پناہ مواقع فراہم کیے ان خیا لات کا اظہار مشیر وزیر اعظم پا کستان چوہدری امتیاز احمد را نجھا نے مو ضع رُکن میں چوہدری غلام عباس کی وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا اُنہوں نے کہا میاں برادران کی ناقص پا لیسیوں کی وجہ سے آج پنجاب دیوالیہ ہو چکا۔گُڈ گورننس کا شور مچانے والے نا اہل وزیر اعلٰی کی حکو مت میں کوئی ایسا شہر یا علاقہ نہیں جہاں چوری اور ڈکیتی معمول نہ ہوکہ ہما ری قیادت نے تمام پا رٹی عہدیداران کو ہدیات جاری کی ہیں کہ زیا دہ سے زیا دہ اوقات عوامی رابطوں میں گزارے جائیں تا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی ممکن ہو سکے ۔فا تحہ خوانی کے موقع پر مشیر کے ہمراہ سابق ناظم منور اقبا ل گو ندل،اعجاز احمد رانجھا،نصر محمود،فیاض گوندل و کار کنا ن کی کشیر تعداد موجود تھی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
