
پرتگال (جیوڈیسک) پرتگال کے جنوبی صوبے الگارو میں بگولے نے تباہی پھیلا دی، آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ الگارو کے شہر لاگوس کے قریب سمندر سے اٹھنے والے بگولے نے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچایا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور چھتوں کی ٹائلیں اکھڑ گئیں۔ بگولے نے متعدد درخت اکھاڑ پھینکے جبکہ گاڑیوں کو بھی الٹ پلٹ دیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
