
پشاور باڑہ قدیم میں پولیس بکتر بند پر خود کش حملہ جس کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
خودکش دھماکا باڑہ قدیم میں واقع پولیس چوکی پر کھڑی ہوئی بکتر بند گاڑی پر کیا گیا جس سے قریب واقع دو دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کسی اور ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے علاقے میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
