
پشاور میں پولیس نے وزیراعظم گیلانی کی آمد سے پہلے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ۔ پولیس نے رنگ روڈ سے اسلحہ بھری گاڑی پکڑ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے قبائلی علاقے سے پشاور آنے والی گاڑی کو رنگ روڈ پر چیکنگ کے دوران روکا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
