
پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر گلشن رحمان کالونی میں بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیزمواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
جبکہ دوسرے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد نصب کرنیوالا خود دھماکے کا شکار ہوا۔ مبینہ دہشت گرد کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
