
پشاور : (جیو ڈیسک) ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں آئی بی انسپکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ پشاور میں ورسک روڈ پر پیش آیا۔ آئی بی انسپکٹر بشیرخان اپنے چھوٹے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان کے سر اور سینے پر فائرنگ کی اورموقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد لاش کاپوسٹ مارٹم کرایا اور ابتدائی کارروائی کے بعد لاش تدفین کے لئے گھرپہنچا دی ہے۔
