
پشاور پولیس نے متنی میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں بارود، ہینڈ گرینڈ اور راکٹ لانچر برامد کئے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ پشاور کو دہشتگردی کی بڑی واردات سے بچا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی ہے۔
