
اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں ہونیوالا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کے لئے اپنے چیمبر میں بلا لیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں پی آئی سی اسکینڈل اور پنجاب کے مالی بحران پر بحث کی جائیگی۔
