گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرگجرات زاہد ناز نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012ء کے انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں اور گرائونڈ الاٹ کر دے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب سپورٹس فیسٹیول کا آغاز آج 23جنوری 2012ء سے شروع ہو کر 02فروری تک جاری رہے گا۔پنجاب سپورٹس فیسٹیول کھلاڑیوں کے لئے گورنمنٹ آف پنجاب کا بڑا احسن اقدام ہے جس سے معاشرے سے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہو گا ،صحت مند رویے پروان چڑھیں گے، کھلاڑیوں کی پوشیدہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گئیں اور وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر سامنے آئیں گئے،ایک ہفتے کی تاخیر سے کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔اس موقعہ پر تحصیل سپورٹس آفیسر گجرات سید غلام عباس شاہ ،تحصیل سپورٹس آفیسر کھاریاں راحیل حمید باجوہ ،تحصیل سپورٹس آفیسرسرائے عالمگیرساجد حسین ،اورسید غلام جیلانی ،علی انور مارتھ اورچوہدری شمریز احمد بھی موجود تھے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
