
لاہور میں ڈینگی کی دہشت گردی جاری ہے۔ ڈینگی بخار نے مزید دو افراد کی جان لے لی جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو اکتالیس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے عطائیوں اور جعلی حکیموں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
