
ڈینگی مچھروں نے ننھے قاتلوں کا روپ دھار لیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثر ہونیو الے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سات سو چونتیس ہو چکی ہے جن میں سے لاہور میں پائے جانے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو پندرہ ہے۔ لاہور میں اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
