گجرات (جی پی آئی) پنجاب نعت کونسل کا ایک تعزیتی اجلاس صدر شیخ عرفان پرویز کی زیر صدارت منعقدہوا ، اجلاس میں ممتاز ثناء خوان محمد عارف شاہد گوندل کے چھوٹے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے۔
اجلاس میں سیٹھ ظہیر عباس ، عامر چوہدری ، مرزا الیاس جرال ، اورنگزیب ، مہر سہیل منیر ، مہر عثمان شاری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سید دلدار حسین شاہ اور تنویر بھٹی بھی موجود تھے۔
