
سابق اٹارنی جنرل سردار خان کیقتل کے مقدمے میں گرفتاراہم ملزم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے فرار ہوگیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سحری کے وقت اہلکار سحری میں مصروف تھے اورملزم روح اللہ ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم روح اللہ کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتارکیا گیا تھا اور اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی۔
