گجرات: پیر و مرشد حضرت قبلہ الحاج علی محمد سلطانی سروری قادری کا بیسواں سالانہ عرس مبارک 4مارچ بروز اتوار مرکزی جامع مسجد علی مینار کالرہ پنوں شریف گجرات میں منعقد ہو گا ، عرس پاک کی صدارت حاجی محبوب الٰہی سلطانی سجادہ نشین دربار عالیہ حاجی محمد سلطانی آف کالرہ پنوں کریں گے ، اس محفل کے ناظم چوہدری گلزار احمد پنوں چیئرمین عشرزکوة کمیٹی ہونگے ، محفل میں خصوصی خطاب ، جگر گوشہ پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی ، پیر صاحبزادہ سید وسیم الحسن شاہ نقوی حافظ آبادی ، پیر سید شاہد حسین گردیزی کے علاوہ خطیب اہسنت حضرت علامہ مولانا حافظ قاری محمد مشتاق سلطانی میلاد مصطفی ۖ کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے ، عرس پاک کی تقریبات بفیضان نظر حضرت پیر سلطان باہو منعقد ہونگی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
