گجرات (جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کو مرکزی جماعت اہلسنت گوجرانوالہ ڈویژن کا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا ، مرکزی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان سید عرفان مشہدی نے ایوان اقبال لاہور میں منعقد عظیم انٹر نیشنل عزت رسول ۖ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوںنے کہا کہ تمام سطحوں پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائیگا ، اور متحرک ، کارکنوں کو آگے لایا جائیگا ، اور مرکزی جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے اہلسنت کی ترقی و ترویج کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ، اور سید زاہد شاہ ترمذی گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں تنظیم سازی کا کام کریں گے ۔
