گجرات (جی پی آئی) پیر طریقت ، رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمد الیاس شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا پچاسواں سالانہ عرس مبارک آج 23اکتوبر 2012ء بروز منگل بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ چشتیہ مہریہ الیاسیہ بڑیلہ شریف میں نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد پذیر ہو گا ، سالانہ عرس مبارک حضرت علامہ صاحبزادہ پیر نور محمد چشتی کی زیر صدارت حضور صاحبزادہ پیر خادم حسین چشتی نظامی کے زیر سایہ منعقد ہو گا ، عرس پاک میں ممتاز قوال فیض علی فیضی آف لاہور اور سعید اللہ و انعام اللہ قوال عارفانہ کلام پیش کر ینگے ، عرس مبارک میں ملک قیوم انچارج محفل سماع داتا دربار لاہور ، ملک عابد آف داتا دربار لاہور ، غلام مصطفی، عثمان حیدر چشتی ، محمد اویس چشتی ، ظہیر عباس چشتی ، عبدالغفورچشتی مہمان خصوصی ہونگے ، عرس مبارک میں لنگر شریف کا وسیع انتظام ہو گا ، اور عرس مبارک میں ہر سال کی طرح امسال بھی اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں مریدو عقیدت مند شرکت کرینگے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
