ڈنگہ : پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 113کے آرگنائزر میا ں مبین حیات ایڈووکیٹ آف کولیاں شاہ حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے دونوں سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح مل کر ملک میں لوٹ مار کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پر بوجھ میں اضافہ ہوا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے حکومتی لوگ اپنی عیاشیوں کے لیے ہر چیز کا نرخ بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکرعوام کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی انہوں نے کہا کہ صدر زرداری عوام سے کھلا مذاق کر رہے ہیں کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات میں 8روپے اضافہ کیا پھر 2روپے کمی کر دی ،انہوں نے کہا کہ عوام اب اس طرح کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
