
پنجاب اسمبلی : (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی ان ہی امیدواروں کو ووٹ دیں گے جنھیں پارٹی نے نامزد کیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرے گی۔
