بھمبر : پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق مفاہمتی پالیسی کو اپناتے ہوئے بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کو باعزت اور باوقار مقام دلانے کیلئے آزاد خارجہ پالیسی کو اپنایا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس آف کوہل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کے اندر پارلیمنٹ کو با اختیار اور مضبوط بنایا ہے پاکستان کے اندر دہشت گردی ، لا قانونیت، بے روز گاری اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا جس میں عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے خارجہ پالیسی اپنا کر ہمسائے ممالک کیساتھ بہتر تعلقات قائم کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں دورہ بھارت سے بھی خطے میں قائم امن کی کوششوں کو تقویت ملی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر بھی پیپلز پارٹی نے مختصر عرصے کے اندر ریکارڈ تعمیرو ترقی کروائی ہے جس کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو جاتا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
