لالہ موسی: پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو نیچا دکھانے والے احمقوںس کی جنت میں بستے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو ازم کے فلسفے سے تعبیر ایک ایسی عوامی پارٹی ہے جسے شکست دنیا کسی کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مٹانے کے لئے ضیاء الحق اور پھر پروفیسر مشرف نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ، مگر پیپلز پارٹی ہر بار پوری قوت کے ساتھ ابھر کر برسر اقتدار آئی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئیں ، پیپلز پارٹی کے بانی انہی سازشوں کے باعث تختہ دار پر چڑھے ، محترمہ بے نظیر بھٹو انہی سازشوں کے باعث خون میں نہلا دی گئیں ، سینکڑوں کارکنوں نے سازشی عناصر کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
