
پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خان کھچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ پی پی 239 وہاڑی سے ایم پی اے تھے۔ سردار خان کھچی یکم ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1983 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا۔ 2008 میں پی پی کے ٹکٹ پر پی پی 239 وہاڑی سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
