کنجاہ : پاکستان پیپلز پارٹی کنجاہ کے رہنماؤں میاں شبیر احمد آرائیں ، میر شکیل احمد ، مہر طارق محمود آرائیں ، محمد اشرف سیال ، حکیم لیاقت علی ، طارق محمود جنجوعہ اور طارق شکور آرائیں نے گزشتہ روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی بھی پرانا ورکر پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا تمام کارکن چٹان کی طرح متحد ہیں ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوںنے کہا کہ مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والوں کو لوگ مسترد کرچکے ہیں انہوںنے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں انہوںنے پہلے بھی کئی دفعہ پارٹیاں تبدیل کیں صرف ایک شخص کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا مگر ان کی بھی پیپلز پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کنجاہ اب بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور کارکنوں کو ضلعی قیادت پر مکمل اعتماد ہے کسی ورکر کو کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے ۔ جن لوگوں کے بینرز اور اشتہارات میں شمولیت کے لیے نام شائع کیے گئے ان میں اکثریت نے ان کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کنجاہ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ڈبل گیم کھیلنے والوں نے ایک پارٹی کا اعلان کر کے پی پی پی کے لیے راستہ آسان کردیا ہے پیپلز پارٹی کے تمام کارکن ان کے اس فیصلے پر اظہار تشکر ادا کرتے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
