بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کر کے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر رکھی گئی انشاء اللہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مسلہ کشمیر حل ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال نے کیا انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مسلہ کشمیر اور گستاخانہ فلم کیخلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں صدر پاکستان کے جرات مندانہ موقف سے مسلہ کشمیر کو تقویت ملی ہے کشمیر کے آر پار پاکستان کی طرف سے ایک اچھا پیغام گیا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے قائد کے اس وعدہ کو پورا کر دیا ہے کہ ہم ہزار سال تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے پیپلز پارٹی کا قیام ہی مسلہ کشمیر کی بنیادپر ہوا تھا اور انشاء اللہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہی مسلہ کشمیر حل ہو گا صدر کے خطاب کے بعد کشمیری قوم کا پاکستان کے اوپر اعتماد میں اضافہ ہو اہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
