
پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما جمشید دستی آج ایوان صدرمیں صدر زرداری سے ملاقات کریں گے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
جمشید دستی نے اختلافات پر پیپلز پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ پارٹی ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیتی، ذرائع سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑیں گے۔
