
حکومت نے پیپکوکوتحلیل کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے پیپکو کے آٹھ اہم اختیارات نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کے سپرد کردیئے گئے۔
اس فیصلے کے بعد پیپکو کے پانچ سو ملازمین کی قسمت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ پیپکو کی جگہ پرسنٹرل پرچیز کمپنی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، لیکن اس کے بورڈ کی تشکیل کا نوٹفیکیشن ہونا بھی باقی ہے ۔جس کی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔ پیپکو کا قیام انیس اٹھانوے میں عمل میں لایا گیا تھا۔
