
کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئر لائن کی جانب سے ایک ارب 80 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تیل بند کر دیا ، جس کے باعث کئی گھنٹوں تک قومی ایئر لائن کی پروازیں ایئر پورٹ پرکھڑی رہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی ادائیگیوں کے وعدہ پر پی ایس او نے قومی ایئر لائن کا تیل بحال کر دیا ہے جس کے بعد پروازیں بحال ہو گئیں۔
