
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت کے امیدوار قاسم ضیا نے پی او اے انتخابات کے قواعد و ضوابط کو منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سربراہ قاسم ضیا نے کہا کہ وہ چار فروری کو ہونے والے انتخابات کے قواعد و ضوابط کو نہیں مانتے ہیں۔ پی او اے کی موجودہ انتظامیہ بد نیتی پر مبنی انتخابات کروانا چاہتی ہے۔
