
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں نگراں حکومت کے سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جون کے بعد نگراں سیٹ اپ تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر سے بھی مشاورت کریں گے۔
