
پیپلز پارٹی کے خیبر پور جلسے میں فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عزیزاللہ کو اس کے ساتھیوں نے تھانے سے چھڑانے کی کوشش کی تھی پولیس نے جوابی کاروائی کی تو ملزم مارا گیا۔ واضح رہے کہ خیبر پور میں وزیر اعلی سندھ کی بیٹی نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں صحافی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
