
چارسدہ میں اے این پی کے سابق ایم پی اے بشیرعمرزئی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے صوبائی وزیر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکا چارسدہ کے علاقے عمر زئی کے قریب ہوا سابق وزیر جنگلات بشیر خان عمر زئی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ہونے والے پانچ افراد کو چارسدہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔
