
چاند پر پہلا قدم رکھنے والے انسان نیل آرمسٹرونگ کی باقیات کو سمندر برد کر دیا گیا۔
نیل آرمسٹرونگ کی باقیات کو امریکی بحری جہاز پر بحیرہ اوقیانوس میں لے جایا گیا۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے آرمسٹرونگ کے اعزاز میں پریڈ کا انعقاد کیا۔ آرمسٹرونگ کے خاندان کی خواہش کے مطابق ان کی باقیات کو اہلیہ نے خود سمندر برد کیا۔ نیل آرمسٹرونگ نیوی میں ٹیسٹ پائلٹ بھی رہ چکے ہیں۔
