
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو ردعمل سخت ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چند سودے بازوں کو ساتھ ملانے سے حکومت مضبوط نہیں ہوگی ۔ لوڈشیڈنگ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہوئی۔
