
جھنگ میں محرم الحرام کی ڈیوٹی سرانجام دیکر واپس گوجرانوالہ جانے والی پاک فوج کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ایک جوان موقع پر شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوگئے۔ حادثہ جھنگ چنیوٹ روڈ پر جامعہ آباد کے قریب پیش آیا۔
شہید جوان محمد ارشد کی لاش جبکہ زخمی ہونے والوں محمد نعیم، اشفاق احمد، ندیم احمد، عطائی خان، گلیشر خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال چنیوٹ پہنچا دیا گیا ہے۔
