
عراقی شہریوں کے قتل میں امریکی فوجی کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ سارجنٹ فرینک یوٹرچ کو چوبیس نہتے عراقی شہریوں کو قتل کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر تین مہینے قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ واقعہ سن دو ہزار پانچ میں عراق کے شہر حدیثہ میں پیش آیا۔ دیگر آٹھ فوجیوں میں سے چھ کے خلاف الزامات مسترد کر دئیے گئے جبکہ ایک کو بری کر دیا گیا تھا۔
