
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔انگلینڈ کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم میں عمران فرحت،عمرگل اور اعزازچیمہ کی جگہ شعیب ملک،جنیدخان اور عبدالرحمن کو شامل کیاگیاہے۔
انگلینڈ نے روی بوپارا،گریم سوان،جیمز اینڈسن اور اسٹورٹ براڈ کو آرام کا موقع دیاہے اور جوزبٹلر،ڈیرن برگز، جیڈ ڈیرن بیچ اور ٹم بریسنن کوشامل کیاہے۔
