گجرات (جی پی آئی) چوہدری امجد رولیہ کا روزنامہ جذبہ ڈاٹ کام آفس میں مصروف دن ، مختلف شخصیات کی مبارکباد ، تفصیلات کے مطابق سرپرست روزنامہ جذبہ ڈاٹ کام اور صدرگلوبل آرگنائزیشن اریزو /اٹلی چوہدری امجد رولیہ اپنے مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔گزشتہ روز انہوں نے گجرات پہنچنے کے فوراً بعد اپنے دفتر روزنامہ جذبہ ڈاٹ کام میں مصروف دن گزارا ، دفتر پہنچنے پر عارف علی عارف ،وحید مراد مرزا ،نوازش علی نوازش ، اور ارشد کمال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی بلونیا /اٹلی شکیل احمد ذکاء ،کوآرڈینیٹرپاک فیڈریشن اٹلی ملک محمد الیاس اور خادم علی خادم بھی موجود تھے۔امجد رولیہ اٹالین ایمبیسڈر کی 26جنوری کے دورہ گجرات اور ان کے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانہ تقریب کے منتظمین میں بھی شامل ہیں۔ وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی ، سرکاری ، غیر سرکاری شخصیات سے ملاقات اور مختلف تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرینگے۔ اوورسیز پولیس ہیلپ ڈیسک کے قیام میں چوہدری امجد رولیہ کی کاؤشیں قابل ِ صد تحسین اور وہ اس ڈیسک کے بانی اراکین میں بھی شامل ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
