گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے بانی و قائد سابق چیئرمین بلدیہ گجرات چوہدری محمد طفیل اور ان کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد اعجاز کی وفات پر انجمن آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر میاں سعید ڈیرے والے ، چیئرمین وظائف کمیٹی انجمن آرائیاں پاکستان میاں شفیق احمد ، انجمن آرائیاں گوجرانوالہ کے صدر چوہدری محمد انور اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری عبدالحمید نے گزشتہ روز حافظ نواب دین ہائوس آ کر چوہدری محمد طفیل کے صاحبزادوں چوہدری عامر ندیم طفیل اور چوہدری عمران طفیل سے اظہار تعزیت کیا ، فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے جنت میں اعلیٰ مقا م عطا کرئے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ، مرکزی قائدین نے اس موقع پر موجود انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر مہر سعید انور سونی آف گجرات ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال ، سرپرست مہر محمد افضل ، فنانس سیکرٹری چوہدری افتخار شاہین ، سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری ،آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست چوہدری سعید الرحمن ، صدر مہر افتخار احمد ، نائب صدر حاجی مہر ممتاز احمد ، جنرل سیکرٹری مہر مشتاق احمد ، سابق جنرل سیکرٹری و سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات چوہدری آصف حسین سلیمی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری ندیم سردار آف بیوالی سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
