گجرات: چوہدری برادران کی قیادت میں عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔آج ضلع گجرات کے ہر حلے میں چوہدری پرویز الٰہی نے سوئی گیس کے لیے کروڑوں کے فنڈز جاری کرواکرضلع کے ہر گھر میں سوئی گیس پہنچا دی ہے ہماری قیادت نے ہمیشہ عوام کے جذبات کی قدر کی ہے اور وہی کیا جس میں عوام کی خواہشات شامل ہوںآج مخالفین ہمارے منظور کروائے ہوئے گیس کے منصوبوں کے افتتاح کروا کر خوش ہورہے ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے عوام کو معلوم ہے کہ اُن کی خدمات کے لیے دن رات کون مصروف ہے ان خیا لات کا اظہار سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ محمد حنیف حیدری نے چوہدری وجاہت حسین کی ہدایت پر دولت نگر اور اس سے ملحقہ گاہوں کا دورہ کے موقع پرکیا اس موقع پراُن کے ہمرہ پارٹی عہدیداران اور ورکران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوںنے غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیںاگر ان نا اہل حکرانوں نے عیش وعشرت کا بازار اسی طرح گرم رکھا تو وہ دن دور نہیں جب عوام ان کو گھسیٹے ہوئے تار تار کر دیںگے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
