گجرات: چوہدری برادران کی قیادت میں عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ آج بھی گجرات کے گھر گھر میں سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ان خیا لات کا اظہار سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ محمد حنیف حیدری نے ماڑی کھوکھراں میں سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کا پنجاب کا دورسنہری تھا جس میں ہر شخص کو روزگار کے ساتھ ساتھ ہر بنیادی سہولیات میسر تھیں ہر آبادی میں بچوں کی تعلیم کے لیے سکول وکالج کا جال بچھا دیا گیاصحت عامہ کے لیے ہر گائوں میں بنیادی مراکز صحت بھی اُن ہی کی مرہون منت ہے آج نا اہل حکمرانوں کی بدولت پنجاب دیوالیہ ہو چکا ہے 2500ارب روپے کے وسائل سستی شہرت کی خاطر تندوروں کی نذر کر دیے گئے۔اگر ان نا اہل حکرانوں نے عیش وعشرت کا بازار اسی طرح گرم رکھا تو وہ دن دور نہیں جب عوام ان کو گھسیٹے ہوئے تار تار کر دیںگے
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
