گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری قدوس عمراہ برہ آف ڈوگہ شریف کی ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے ظہور پیلس گجرات میں ملاقات ، چوہدری قدوس عمراہ برہ نے ڈپٹی وزیراعظم کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں ڈوگہ کی تعمیر و ترقی کے لئے منصوبہ جات پیش کیے جن میں گیس پائپ لائن ، میٹر ، پول بجلی ، گلیاں ، نالیاں اور مین روڈ پر نالہ کی تعمیر شامل ہے ، چوہدری قدوس عمران برہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری قدوس عمران ہمارے مخلص ساتھی ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، چوہدری قدوس عمران برہ نے کہا چوہدری برادران نے مسائل اور منصوبہ جات پر گہرے دلچسپی لے کر ہمارا مان بڑھایا ہے ، ان کے ہمراہ چوہدری عبدالرئوف ٹھلہ اور دیگر افراد بھی تھے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
