گجرات (جی پی آئی) چوہدری نجیب اللہ گورالہ اور چوہدری عمران اللہ گورالہ کی پارٹی خدمات قابل ستائش ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شادیوال کے راہنما مہر بلال نے کیا انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران ہی انتخابی مہم کے سلسلہ میں شادیوال میں ایک بڑا اکٹھ کیا جائیگا ، تا کہ باقاعدہ طور پر گورالہ برادران کی انتخابی مہم شروع کی جا سکے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کا یہ فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے کہ گورالہ برادران کو ہی پارٹی کی جانب سے نامزد کیا جائیگا ، اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی قائدین ، پارٹی کارکنوں اور راہنمائوں کے حقیقی فیصلہ سے آگاہ ہیں ، گورالہ برادران نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی کال پر لبیک کہا ہے اور پارٹی کا پرچم تھامے ہوئے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
