
کراچی کی مقامی عدالت نے چکرا گوٹھ کیس میں گرفتار ملزمان کامران مادھوری کے ساتھیوں کی شناخت استغاثہ کے گواہان سے کر لی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی حلیم احمد کے روبرو پولیس نے ملزمان مشتاق قطری، شاہ جہاں بنگالی، علا الدین اور جبار علی کو پیش کیا تھا۔ عدالت کے سامنے استغاثہ کے 5 گواہان نے چاروں ملزمان کو شناخت کیا۔ عدالت نے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
