کنجاہ: گجرات پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹرعمران فاروق سوہی نے چھٹے اپرکلاس انسپکٹرکورس میں پنجاب بھرمیں اول پوزیشن حاصل کی۔ٹریننگ سنٹرچوہنگ لاہورمیں چھٹے اپرکلاس کورس میں عمران فاروق سوی سب انسپکٹرنے پنجاب بھرمیں سب سے نمایاں پوزیشن حاصل کی انہوں نے پنجاب بھرمیں آل راونڈرفرسٹ اورفرسٹ ان لاء کے اعزازات جیتے۔پاسنگ آوٹ پریڈمیں آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے عمران فاروق سوہی کواعزازی شیلڈز،کلاس ون کے سرٹیفکیٹس اورآٹھ ہزارروپے نقد انعام سے نوازا۔کمانڈرسینٹرمیجرمبشراللہ نے عمران فاروق سوہی کوآٹھ مضامین میں ٹاپ کرنے پرکلاس دوئم کی تعریفی اسنادسے نوازا۔عمران فاروق سوہی کی اس بہترین کارکردگی کو ایس ایس پی پٹرولنگ منیرمسعودمارتھ اورڈی پی او گجرات راناشاہدپرویزنے سراہتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساروکی تعینات کردیاہے۔جنہوں نے اپنے عہدہ کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
