
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم فراہمی کانوٹس لے لیا ہے اس ضمن میں چیئرمین ریلویز اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
جس میں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے معاملے کی وضاحت عدالت میں آکرکریں۔ مقدمے کی سماعت دوچیف جسٹس سپریم کورٹ اورجسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ اٹھائیس اکتوبر کو کرے گا۔
