
توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے آئین کی پاسداری کیلئے وہ عدالت جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کے روبرو پیش ہونے کے سوا اب کوئی راستہ نہیں۔ کئی برس بعد انکی عدالت میں پیش ہونے پر وہ بہت پرجوش ہیں۔ اعتزاز احسن انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت پر روانگی سے پہلے اپنے گھر پر ذرائع سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔
