
لاہور: (جیو ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی چیمپیئنز لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی نہیں بلکہ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے نمائندگی کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ دو طرفہ کرکٹ سیریز کی بحالی سے دونوں ممالک کے عوام میں پیار بڑھے گا۔
