
چین کے صوبے شانکسی میں دھند کے باعث ہائی وے پر گاڑیاں ٹکرانے سے چھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔ چین کے صوبے شانکسی میں دھند کے باعث ہائی وے پر تقریبا بیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے۔ تشویشناک حالت میں زخمیوں کا اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد شدید دھند کے باعث ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔
