
چین کے شمال مغربی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئے، شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی معطل ہو گئے۔ برفانی طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ زن جیانگ ہے جہاں سڑکوں اور عمارتوں پر برف کی کئی کئی فٹ موٹی تہہ جم گئی ہے۔ برف باری سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور سڑکوں پر برف میں پھنسی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ برف صاف کرنے کے لئے بھاری مشینری کی مدد لی جا رہی ہے۔
